51

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہدعباس جوئیہ نے کہا ہے کہ ضلع میں بچوں کو مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کی مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کیا جائے اور والدین میں احساس اجاگر کرنے کے لئے اقدامات بھی نظر آنے چاہیں۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہدعباس جوئیہ نے کہا ہے کہ ضلع میں بچوں کو مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کی مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کیا جائے اور والدین میں احساس اجاگر کرنے کے لئے اقدامات بھی نظر آنے چاہیں۔
کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث محکمہ صحت پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں تاہم بچوں کو پولیو سمیت دیگر امراض سے بچانا بھی انتہائی ذمہ داری ہے جس میں معمولی سی بھی کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے لہذا غیر ذمہ داری سے گریز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات خسرہ مہم کے حوالہ سے پیشگی اقدامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر الطاف بھونہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نور، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم رضا میر سمیت دیگرہیلتھ افسران و سٹاف اوردیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے خسرہ ، انسداد ڈینگی اور پولیو مہم بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ خسرہ کی15نومبر تا 27نومبر تک جاری رہے گی،مہم کے دوران 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کوخسرہ سے بچاو¿ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے سلسلے میں بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس ناگزیر ہے اس سلسلے میں حکومتی سطح پر موثر اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم والدین کو بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے ویکسی نیشن لازمی کرانے کا پیغام عام کیا جائے تاکہ قوم کے مستقبل کی صحت کا تحفظ یقینی ہوسکے۔شاہد عباس جوئیہ نے تمام دیہی و بنیادی مراکز پر ٹیکہ جات لگانے کی سروسز کا معیار بہتر بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ والدین میں ان کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی پروگرامز کادائرہ مزیدوسیع کیا جائے تاکہ تمام والدین بچوں کی مختلف بیماریوں سے بچاﺅ کے لئے ویکسی نیشن کرانے کا احساس برقراررہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں