18

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ میں محکمہ سپورٹس اور پنجاب آر چری ایسو سی ایشن کے اشتراک سے انڈر فورٹین آرچری چیمپئین شپ کا نعقاد کیا گیا

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ میں محکمہ سپورٹس اور پنجاب آر چری ایسو سی ایشن کے اشتراک سے انڈر فورٹین آرچری چیمپئین شپ کا نعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے ننھے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور خوب نشانے بازی کی۔ چیمپئین ش کے چیف آرگنائزر امان اللہ شان کے مطابق محکمہ سپورٹس جھنگ اور پنجاب آر چری ایسو سی ایشن کے اشتراک سے انڈر فورٹین آرچری چیمپئین شپ کا نعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے پچاس سے زائد بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس موقع پر ننھے کھلاڑیوں نے جم کر نشا نے بازی کی۔چیمپئین شپ کے بوائز ٹیم ایونٹ میں جھنگ نے پہلی،ملتان نے دوسری جبکہ ننکانہ صاحب نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح گرلز کے ٹیم ایونٹ میں جھنگ نے پہلی،فیصل آباد نے دوسری جبکہ ننکانہ صاحب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جیتنے والے کھلاڑی خوش نظر آئے جبکہ دیگرکھلاڑی مزید محنت کر کے کھیل کو بہتر بنانے کے لئے پر عزم دکھائی دئے۔چیمپئین شپ کے مہمان خصوصی میئر شیخ نواز اکرم کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے بچوں کی جسمانی نشو نما ہوتی ہے۔چیمئپن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی میئر میونسپل کارپوریشن شیخ نواز اکرم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات اور میڈلز تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں