89

جھنگ۔ رتہ متہ کی عوام رل گئی تعمیر گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا ٹھیکیدار سب انجینئر بلڈنگ محمد سردار سے ملی بھگت کر کے ایک کروڑ کی ایڈوانس پےمنٹ لے کر رفو چکر عوامی ذرائع

جھنگ۔ رتہ متہ کی عوام رل گئی تعمیر گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا ٹھیکیدار سب انجینئر بلڈنگ محمد سردار سے ملی بھگت کر کے ایک کروڑ کی ایڈوانس پےمنٹ لے کر رفو چکر عوامی ذرائع
جھنگ(محمد جاوید اعوان) ۔ تعمیر عمارت برائے گورنمنٹ کالج برائے خواتین رتہ متہ تحصیل جھنگ کا کام بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی شروع ھوا جس کے انچارج سب انجینئر محمد سردار تھے کالج کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال ھوا ھے ۔ عمارت ابھی محکمہ تعلیم کے ہینڈ اوور بھی نہیں ھوئی ھے مگر اس میں داراڈیں پڑ گئی ہیں چار دیواری پر ابھی تک خاردار تاریں نہیں لگی ہیں مگر محمد سردار سب انجینئر نے تقریباً ایک سال پہلے ھی ٹھیکیدار کو اسکی پیمنٹ کر دی تھی ذرائع بتا رھے ہیں کہ ایک مقامی شہری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد کو ایک تحریری درخواست بھی دی تھی مگر وھاں پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سارا قمر کی آشیرباد سے وہ بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کروا دی گئی کیونکہ سارہ قمر اس سے پہلے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد میں SDO رہ چکی ہیں اور پھر کافی عرصہ XEN بلڈنگ چنیوٹ بھی رہ چکی ہیں کرپشن کی بادشاہ ہیں بے شمار شکایات اور انکوائریز محکمہ اینٹی کرپشن میں انکے خلاف چل رھی تھیں تو موصوفہ نے بہتر جانا کہ محکمہ اینٹی کرپشن میں ھی چلے جانا چاہیے سو محکمہ اینٹی کرپشن میں چلی گئیں اپنے متعلقہ ساری شکایات اور انکوائریز ڈاراپ کروانے کے بعد اب موصوفہ XEN بلڈنگ فیصل آباد لگ گئی ہیں موصوفہ کے بلڈنگ ڈویژن جھنگ کے افسران اور اہلکاروں سے ڈائرکٹ تعلقات ھونے کی بنا پر رتہ متہ کالج کی شکایت بغیر کسی شنوائی اور انکوائری کے دفتر داخل کر دی گئی عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز شریف چیف سیکریٹری پنجاب۔ منسٹر سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب ۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ھے کہ تعمیر عمارت گورنمنٹ کالج برائے خواتین رتہ متہ تحصیل جھنگ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے بلڈنگ کو مکمل کروایا جائے اور ناقص میٹریل استعمال کروانے پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے موقف کے لیے جب دفتر XEN بلڈنگ سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ھوا کہ موصوف پہلے ھی کسی انکوائری میں معطل ھو چکے ہیں ایس ڈی او بلڈنگ سب ڈویژن جھنگ اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے موقف کے لیے محمد سردار سب انجینئر سے رابطہ کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میرا کوئی موقف نہیں ھے آپ افسران سے موقف لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں