34

موٹروے پولیس سیکٹر ایم4 کی غیرنمونہ نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کے خلاف کاروائیاں * کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ہر کسی کو ضابطے پر عمل کروائیں گے۔ عطاء گجر

* موٹروے پولیس سیکٹر ایم4 کی غیرنمونہ نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کے خلاف کاروائیاں * کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ہر کسی کو ضابطے پر عمل کروائیں گے۔ عطاء گجر
جھنگ (محمد جاوید اعوان )انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز خالد محمود کے ویژن نومور وائیلیشنز کی روشنی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز سینٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات پر سیکٹر ایم4 میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ھے اس بابت سیکٹر کمانڈر ایم4 عطاء محمد گجر نے کہا کہ ہر کوئی قانون پر عملدرآمد کرنے کا پابند ھے اور ہر کسی کو ضابطے کا تابع بنائیں گے۔ فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں اور متعدد بار خلاف ورزی کرنے پر گاڑی بند کی جائے سیکٹر بھر میں سنییپ چیکنگ بھی جاری ھے اور سی پی او بیٹ 17 افتخار علی وینس نے پلازہ جات پر بریفنگ سکواڈز تعینات کر دیئے ہیں اور ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی کالے شیشے والی یا فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑی کاروائی کے بغیر موٹروے پر سفر نہ کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں