38

جھنگ( بیورو رپورٹ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کا اجلاس زیر صدارت رانا محمد بوٹا ضلعی صدر ایپکا جھنگ دفتر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن جھنگ مورخہ- 29 جولائی 2022بوقت دو بجے دن منعقد ھوا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ( بیورو رپورٹ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کا اجلاس زیر صدارت رانا محمد بوٹا ضلعی صدر ایپکا جھنگ دفتر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن جھنگ مورخہ- 29 جولائی 2022بوقت دو بجے دن منعقد ھوا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد صدیق نصیر نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ وسلم سے ضلعی صدر رانا محمد بوٹا نے اجلاس کے شرکاء کے دلوں کو منور کیا اجلاس میں رانا محمد اجمل محمد پرویز چند سلطان علی سینئر نائب صدر میاں منیر حسین چوہدری منظور احمد نائب صدر جاوید اقبال جنرل سیکرٹری شہریار بھٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد کامران علی پریس سیکرٹری رضوان منیر آفس سیکرٹری ملک اسد عمران ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمران نور محمد ارشد و دیگران نے شرکت کی جاوید اقبال ضلعی جنرل سیکرٹری نے رانا محمد بوٹا کے برادر نسبتی رانا محمد اسلم جو مورخہ 21 جولائی کو وفات پا گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کروائی بعد ازاں ضلعی صدر نے اپنے خطاب میں ایپکا کی مرکزی اور صوبائی قیادت خصوصا چوہدری خالد جاوید سنگھڑا مرکزی صدر ظفر علی خان صوبائی صدر سید طاہر رضا شاہ صوبائی جنرل سیکرٹری منور اقبال مرکزی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری مختار احمد گجر صدر ایپکا لاھور چوہدری ضیاءاللہ جنرل سیکرٹری ایپکا لاھور کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دن رات انتھک محنت کرکے اپنی ملازم کمیونٹی کے پے سکیل ریوائز کرواکر تنخواہوں میں اضافہ کروایا تمام شرکاء نے اپنی قیادت کی صحت اور تندرستی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو مزید کامیابیوں سے نوازے اجلاس میں متفقہ طور پر علی جان خان صاحب سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاھور کے ملازم کش رویہ اور چوہدری منظور احمد نائب صدر ایگزیکٹو باڈی ایپ کا ضلع جھنگ سے دفتری چارج واپس لینے کی بھرپور مذمت کی گئی وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے مطالبہ کیا گیا کہ متذکرہ بالا آفیسر کو فوری طور پر اس عہدہ سے تبدیل کیا جائے تاکہ ماتحت عملہ سکھ کا سانس لے سکیں تمام شرکاء نے تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنی اپنی آرا پیش کی اجلاس کا اختتام ملک کی سلامتی کی دعا کے ساتھ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں