50

پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کا ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ، قانونی محاذ پر بڑی کامیابی ملاوٹ مافیا کی طرف سے دائر کی گئی سپرداری کی درخواستیں خارج۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کا ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ، قانونی محاذ پر بڑی کامیابی ملاوٹ مافیا کی طرف سے دائر کی گئی سپرداری کی درخواستیں خارج۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے متعدد ملاوٹ کرنے والے یونٹس سے بھاری مقدار میں ملاوٹی اجزاء اور ملاوٹ شدہ پراڈکٹس (2300 کلوگرام کھویا کے ملاوٹی اجزاء، 2090 لٹر چربی سے پگھلایا ہوا آئل، 2500 لٹر غیر معیاری فروٹ ڈرنک، 300 لٹر جعلی سٹنگ، جعلی کھویا و جعلی بوتلیں بنانے میں استعمال ہونے والی مشینری و آلات) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قبضے میں لے لیے۔
لیگل ٹیم پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کے کامیاب دلائل کے بعد اسپیشل کورٹ جھنگ نے ملاوٹ مافیا کی طرف سے دائر کی گئی سپرداری کی درخواستیں خارج کر دیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز منیر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کیلئے بڑی حوصلہ افزا بات ہے، اس سے ملاوٹ مافیہ کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں