25

خود ساختہ مہنگائی کرنے والے مافیا کو فوری لگام ڈالی جائے *پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائیاں صرف فوٹو سیشن تک محدود* عوامی حلقے

خود ساختہ مہنگائی کرنے والے مافیا کو فوری لگام ڈالی جائے *پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائیاں صرف فوٹو سیشن تک محدود* عوامی حلقے
جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والے مافیا کو لگام ڈالنے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مکمل طور پر ناکام ھو چکے ہیں شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں ریونیو بڑھانے کے لئے روزانہ ریٹ لسٹ تو تقسیم کر دی جاتی ہے لیکن عمل درآمد ضلع بھر میں کہیں ھوتے دکھائی نہیں دے رہا ھے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر اجلاس کرنے سے اچھا ھے کہ ہر روز بازاروں کا دورہ کیا جائے اور چھوٹے بڑے دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بھی چیک کیا جائے اور انکو زیادہ قیمت لینے پر بھاری جرمانہ کیا جائے اور جو دوکاندار حد سے تجاوز کرے اسکی دوکان سیل کی جائے لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صرف فوٹو سیشن کے لیے کبھی کبھی دو چار ریڑھی بانوں یا دوکانداروں کے پاس جاکر واپس اپنے ٹھنڈے کمروں میں چلے جاتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر جھنگ کے اجلاس میں بیٹھ کر انکو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں حالانکہ ضلع جھنگ میں ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کہیں بھی ھوتا دکھائی نہیں دیتا ھے ریڑھی بانوں اور دوکانداروں سے پوچھا کہ آپ لوگ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کیوں نہیں کرتے ہیں تو انکا کہنا تھا جس نے یہ ریٹ لسٹ بنائی ہے اسکو بولو کہ ان ریٹس پر ہمیں بھی اشیاء دلوا دیں یا جس نے ریٹ لسٹ بنائی ھے ان سے جاکر اشیاء لے لیں سبزی فروٹ کریانہ سٹور گوشت روٹی اور جتنی بھی کھانے کی اشیاء ہیں ضلع جھنگ میں خود ساختہ مہنگائی کرکے فروخت کی جاتی ہیں کسی کو بھی قانون کا خوف باقی نہ رہا کوئی کہتا ھے کہ میرے بہت اوپر تک تعلقات ہیں تو کوئی کہتا ھے کہ میں خود بہت بڑا آفسر ھوں جو کرنا ھے کریں ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں ضلع جھنگ میں اگر مہنگائی ھو رھی ھے تو 60فیصد خود ساختہ مہنگائی ھے وزیر اعلی پنجاب اور لوکل گورنمنٹ سے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ جھنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور مارکیٹوں میں بھیجا جائے اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں