36

جھنگ(محمد جاوید اعوان:ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز قیصر جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم جھنگ کا محلہ حسنانہ میں واقع اچار بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ-

پھپھوندی سے آلودہ اچار، حشرات کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی اور پھپھوندی سے آلودہ آچار کا نمونہ لے کر 210 کلو گرام مضر صحت آچار موقع پر تلف کر دیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز منیر احمد جٹ کا کہنا تھا عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام الناس سے اپیل کی کہ ملاوٹ شدہ خوراک کا کاروبار کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ملاوٹ کے خاتمے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں