60

ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا ڈسٹرکٹ کورٹس کا وزٹ،سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا**پولیس افسران ضلع کچہری کے سکیورٹی انتظامات بمطابق ایس او پی یقینی بنائیں۔ڈی پی او جھنگ

*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا ڈسٹرکٹ کورٹس کا وزٹ،سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا**پولیس افسران ضلع کچہری کے سکیورٹی انتظامات بمطابق ایس او پی یقینی بنائیں۔ڈی پی او جھنگ*
جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت نے سیکیورٹی اقدامات کا جائز لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹس جھنگ کا وزٹ کیااور بخشی خانہ سول و سیشن کورٹس کے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ڈسٹرکٹ کورٹس کاوزٹ اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل تصور علی بھی ڈی پی او جھنگ کے ہمراہ موجود تھے۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے بخشی خانہ سول و سیشن کورٹس کا بھی وزٹ کیا،پولیس افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ بخشی خانہ سول و سیشن کورٹس میں ملزمان کی پیشی کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات بمطابق ایس او پی یقینی بنائے جائیں۔ضلع کچہری میں داخل ہونے والے افراد کی تلاشی کا عمل مزید بہتر بنایا جائے اوربذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس باقاعدہ تلاشی کے بعد داخل ہونے دیا جائے۔کورٹس میں داخلے کیلئے مخصوص انٹری و ایگزٹ پوائنٹس بنائے جائیں۔ڈی پی او جھنگ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کچہری کے سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں