18

الہی سپر لیگ سیزن 1 ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا.ایم پی اے جھنگ مولانا معاویہ اعظم کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت

الہی سپر لیگ سیزن 1 ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا.ایم پی اے جھنگ مولانا معاویہ اعظم کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت
جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ سٹی کے ایثار القاسمی شہید کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلے الہی سپر لیگ سیزن 1 ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ایم پی اے جھنگ مولانا معاویہ اعظم سمیت مولانا انس اعظم ، ملک نیاز ٹھیکیدار، ندیم اکرم ، عاصم بھٹی ، مبشر شان ، علی رحمان اور آصف اقبال سمیت کھلاڑیوں اور اہلیان جھنگ سٹی نے بھرپور شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ کے سرپرست حاجی محمد عمر ( الہی پٹرولیم والے ) نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا، ان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر علی حسنین بھٹی ، عرفان حیدر اور اظہر عباس نے خصوصی تعاون کرنے پر بلال ٹائیگرز کرکٹ کلب ، الہی کرکٹ کلب اور الحیدری الائینسز کا شکریہ ادا کیا ۔ مہمانوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کپتانوں میں شرٹس بھی تقسیم کیں جس کے بعد افتتاحی میچ کھیلنے والی ٹیموں سے مہمانوں کا تعارف کروایا گیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ اس وقت نوجوانوں کی کثیر تعداد میچ دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں موجود ہے ۔ آج کے دور میں نوجوانوں کو موبائل فون اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھنا اور کھیلوں کی جانب راغب کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن جس طریقے سے حاجی محمد عمر نے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے وہ انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں