21

جنسی ہراسگی،Child Abuse کی روک تھام کیلئے جھنگ پولیس کی آگاہی مہم*جھنگ پولیس کی لیڈی پولیس افسران نے سکولزمیں Child Abuse کے متعلق بچوں کو آگاہی لیکچرز دئیے* *والدین بچوں کو جنسی درندگی اور جسمانی تشددکرنے والے عناصر کے عزائم سے آگاہ کریں۔محمد راشد ہدایت ڈی پی او جھنگ*

*جنسی ہراسگی،Child Abuse کی روک تھام کیلئے جھنگ پولیس کی آگاہی مہم*جھنگ پولیس کی لیڈی پولیس افسران نے سکولزمیں Child Abuse کے متعلق بچوں کو آگاہی لیکچرز دئیے*
*والدین بچوں کو جنسی درندگی اور جسمانی تشددکرنے والے عناصر کے عزائم سے آگاہ کریں۔محمد راشد ہدایت ڈی پی او جھنگ*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے احکامات کی روشنی میں جھنگ پولیس کے زیر اہتمام جنسی ہراسگی اور child abuse کی روک تھام کیلئے سکولز میں بچوں کو آگاہی لیکچرز دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق جنسی ہراسگی اورchild abuse کی روک تھام کیلئے جھنگ پولیس کی لیڈی پولیس افسران نے سکولز میں بچوں کو آگاہی لیکچرز دئیے گئے۔بچوں کو اس حوالہ سے آگاہی دی گئی کہ کسی بھی ہراسگی کو نظر انداز مت کریں۔کوئی بھی غیر اخلاقی بات کرے، جنسی اعضا ء کو چھوئے تو فوراًسکول ٹیچر، پرنسپل یا گھر میں والدین کو آگاہ کریں۔آگاہی مہم کے حوالے سے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس کی طرف سے طلبہ، طالبات اور شہریوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ایسے واقعات سے بروقت آگاہی حاصل کر کے ان سے بچا جا سکے۔۔ شرپسند عناصر کے عزائم سے بچوں کو آگاہ کرنا ہمارا فرض ہے جو بچوں کوجنسی درندگی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔بچوں کی بہتر نشو ونما اور ان کی حفاظت جہاں والدین کی ذمہ داری ہے وہاں معاشرے کا بھی فرض ہے کہ انکے تحفظ اور حفاظت کی ذمہ داری پوری کریں۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے اردگرد مشکوک لوگوں پر نظر رکھیں، اپنے بچوں کو ان سے دور رکھیں اور کم عمر بچوں کو ورکشاپ یا دوکانوں پر کام کرنے کیلئے نہ بھیجیں۔کسی بھی جنسی ہراسگی،child abuse کی فوری اطلاع پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں تاکہ ایسے واقعات سے آگاہی حاصل کر کے ان سے بچا جا سکے۔شہریوں کا تعاون جنسی ہراسگی اورchild abuse کی روک تھام میں مدد گار ثابت ھوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں