61

جھنگ(محمد جاوید اعوان) پنجاب گیمز میں آرچری اور کک باؤکسنگ میں جھنگ کے کھلاڑیوں نے فیصل آباد ڈویژن کی نمائند گی کرتے ہوئے .نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

جھنگ(محمد جاوید اعوان) پنجاب گیمز میں آرچری اور کک باؤکسنگ میں جھنگ کے کھلاڑیوں نے فیصل آباد ڈویژن کی نمائند گی کرتے ہوئے .نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔ڈسٹرکٹ آرچری ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور ممبران خاور شاہ نیشنل آر چری اکیڈمی کی جانب سے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ سیکرٹری پنجاب آر چری ایسو سی ایشن امان اللہ شان کے مطابق پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے منعقدہ پنجاب گیمز میں فیصل آباد ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے گرلز آرچری کے ٹیم ایونٹ میں جھنگ کی ٹیم نے 30میٹر کی کیٹیگری میں گولڈ حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ 70میٹر کیٹیگری میں جھنگ کے کھلاڑیوں نے ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل کے ساتھ دوسری جبکہ انفرادی مقابلوں میں ساجد حسین نے گولڈ میڈل کے ساتھ پہلی اور سعدیہ عابد نے براؤنز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے مابین دوستانہ میچ میں جھنگ کے تیر انداز عبد الرحمن عارف نے سلور میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔کک باؤنسنگ کے مقابلہ جات میں جھنگ کے کھلاڑیوں عاطف محبوب اور عثمان دراج نے سلور میڈل حاصل کر کے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔جھنگ کے کھلاڑیوں کی جانب سے نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کر نے پر ڈسٹرکٹ آرچری ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور ممبران خاور شاہ نیشنل آر چری اکیڈمی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں