33

عوامی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے جھنگ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشش کرتا رہوں گا کیونکہ مجھے جھنگ کی عوام سے ہمیشہ پیار ملا ہے چیف آفیسر ضلع کونسل خالقداد گاڑا*

*عوامی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے جھنگ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشش کرتا رہوں گا کیونکہ مجھے جھنگ کی عوام سے ہمیشہ پیار ملا ہے چیف آفیسر ضلع کونسل خالقداد گاڑا*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) عوامی سماجی حلقوں سمیت وکلاء برادری سیاسی شخصیات سوشل ورکر ٹائیگر فورس اور شہریوں نے چیف آفیسر ضلع کونسل خالقداد گاڑا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ ضلع کونسل میں ماضی میں بہت سے عوامی مسائل تھے عوام صبح دوپہر شام دفاتر کے چکر لگاتے رہتے تھے لیکن انکے مسائل حل نہ ھوتے تھے بلکہ سائلین دور دراز سے سینکڑوں روپے کرایہ لگا کر آتے تھے لیکن مایوس ہو کر انکو واپس جانا پڑتا تھا دفاتر کے تمام معاملات درہم برہم تھے عوام کسی مسیحا کی انتظار میں رہتے تھے پھر خالقداد گاڑا نے ضلع کونسل کا چارج سنبھالا اور تیسرے دن ہی انہوں نے جھنگ میں وہ کر دکھایا جسکے لئے علاقے کی عوام گزشتہ تین سال سے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی تھی دفاتر کے تمام ملازمین کو سختی سے ہدایت جاری کیں کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے کیوں کہ ہمارا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے چیف آفیسر ضلع کونسل خالقداد گاڑا نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے سے دل کو سکون ملتا ھے جھنگ کی عوام سے ہمیشہ پیار ملا اس لئے میں بھی ان سے پیار کرتا ھوں میری ہمیشہ کوشش ہوتی ھے سائل کا جو بھی ضلع کونسل کے متعلقہ کام ہو وہ فوری کیا جائے تاکہ سائل خوش ہو کر ضلع کونسل سے جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں