28

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ھے،اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی ٹیمیں سرویلنس کر کے ڈینگی لاروا کو ختم کر رہی ہیں۔انسداد ڈینگی ٹیمیں ٹائر شاپس،قبرستان ،جوہڑ اور تعمیراتی عمارتوں میں بھی وزٹ کر کے انسدادی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا ہے کہ ڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ‘انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا گیا ہے انہوں نے افسران اور ٹیموں کو ہدایت جاری کی کہ دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کر ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اپنے ماحول کو صاف رکھیں پانی کو جمع نہ ہونے دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں