30

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی کرم حسین شاہ ماجھی سلطان کی نونہار طالبہ طیبہ شہزادی ولد محمد ریاض ہراج نے البلاح فائڈریشن کی تحت کوئز پروگرام میں ضلع جھنگ بھر میں دوم پوزیشن حاصل کرنے پر سکول میں جلسہ تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی کرم حسین شاہ ماجھی سلطان کی نونہار طالبہ طیبہ شہزادی ولد محمد ریاض ہراج نے البلاح فائڈریشن کی تحت کوئز پروگرام میں ضلع جھنگ بھر میں دوم پوزیشن حاصل کرنے پر سکول میں جلسہ تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا
جھنگ (محمد جاوید اعوان)
بچوں کی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر انعامات تقسیم کیے گئے جس میں سب سے پہلے بچوں نے تلاوت قرآن پاک سے آغاز کیا پھر نعت رسول پڑھی گئی پھر بچوں نے محتلف عنوانات پر تقریریں کئ۔ اور بچوں نے فنی ڈرامے بھی گئے جس سے بچے خوب لطف اندوز ہوئے مہمان خصوصی پیر سید گوہر عباس شیرازی اور سیاسی و سماجی شخصیت مہر ذوالفقار علی ہراج نے شرکت کی اور بچوں سے خطاب کیا اور کہا کہ الحمدللہ سکول میں 213بچے زیر تعلیم ہیں تمام بچوں کو حکومت کی طرف سے مفت کتابیں دی جا رہی ہیں اور غریب طلبہ کو فری وردی دی جا رہی ہے پیما کے تحت چلنے والوں سکولوں میں سے وہ واحد سکول ہے جس میں بچوں کو فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی جا رہی ہے اور انشاء اللہ ہر ماہ کے آخر میں جن بچوں کی اچھی کارکردگی ہو گئ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گئ انعامات و تحائف تقسیم کیے جائیں گئے تاکہ بچے دل جمعی کے ساتھ دل لگا کر اپنی تعلیم جاری رکھیں محمد حبیب الرحمن ہراج ہیڈ ٹیچر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی کرم حسین شاہ ماجھی سلطان نے آخر پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنا قیمتی ٹائم نکال کر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی کرم حسین شاہ ماجھی سلطان کے اچھی کارکردگی دکھانے والوں بچوں کی حوصلہ افزائی کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں