52

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں ۔روزانہ کی بنیاد پر افسران مارکیٹوں کا دورہ کر رہے ہیں اور اس بات کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی دوکاندار یا ریڑھی فروش زائد قیمت وصول نہ کرے ،ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخ پر دستیاب ہوں اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ اگر کوئی دوکاندار ان سے زائد قیمت وصول کرتا ہے تو اس کی شکایت متعلقہ اے سی آفس یا پنجاب قیمت ایپ پر درج کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں