21

شور کوٹ بلڈنگ سب ڈویژن میں عملے کی ملی بھگت سے دھڑلے سے ناقص میٹریل کا استعمال ۔عوامی ذرائع

شور کوٹ بلڈنگ سب ڈویژن میں عملے کی ملی بھگت سے دھڑلے سے ناقص میٹریل کا استعمال ۔عوامی ذرائع
جھنگ (محمد جاوید اعوان) شور کوٹ بلڈنگ سب ڈویژن میں ھونے والے تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا رجحان دن بدن بڑھتا ھی جا رھا ھے تفصیلات کے مطابق شور کوٹ سب ڈویژن کا دفتر بند ھی رہتا ھے عملے کی غیر حاضری کی وجہ سے تعمیراتی کاموں کی اچھی طرح سے نگرانی نہ ھونے کی وجہ سے کاموں میں گھٹیا کوالٹی کا میٹریل استعمال ھونے لگا ھےعملہ غائب صرف ایک چوکیدار ھی ڈیوٹی پر موجود ھوتا ھے عرصہ دراز سے دفتر بند رہنے کی وجہ سے دفتر کی بلڈنگ بھی خراب ھو رھی ھے شور کوٹ کے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی چیف سیکریٹری پنجاب ۔ سیکریٹری تعمیرات اور مواصلات پنجاب صوبائی وزیر تعمیرات اور مواصلات پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد محمد ارشد بھٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ھے کہ بلڈنگ سب ڈویژن شور کوٹ کے عملے کو شور کوٹ دفتر حاضر ھونے کے لیے پابند کیا جائے تاکہ تحصیل شور کوٹ کے علاقے میں تعمیراتی کاموں کی کوالٹی میں بہتری ا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں