28

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع میں جعلی و غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف موثر انداز میں کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے گا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع میں جعلی و غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف موثر انداز میں کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے گا،میڈیکل سٹور مالکان تمام قانونی تقاضے پورے کریں اور اپنا ریکارڈ قانون کے مطابق مرتب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مریضوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے اس غیر قانونی فعل کا یکسر خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ , سمیت دیگر کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیاگیا اور مجموعی طور پر 37 کیسز ضلع بھر سے قانونی کارروائی کیلئے پیش کئے گئے جبکہ سیل کئے گئے میڈیکل سٹوزمالکان وعطائی ڈاکٹروں کے موقف کی بھی سماعت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر مستند ڈاکٹرز اور عطائیت کے خلاف مہم کو نتیجہ خیز بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ازخود سیل توڑنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں اور انہیں قانون کی سخت گرفت میں لایا جائے۔اجلاس کے دوران میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے 37 کیسز میں قصورواروں کا موقف سنتے ہوئے مستند جواز پیش نہ کرنے پر وارننگ دینے کے علاوہ میڈیکل سٹورز دوبارہ وزٹ کرنے سمیت دیگر قانونی احکامات جاری کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں