جھنگ ڈاکٹر عمیرسرور انچارج BHU اقبال نگر کی کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کے بارے CEO ہیلتھ نے انکوائری کے آرڈر جاری کر دئیے ذرائع
جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈاکٹر عمیرسرور انچارج BHU اقبال نگر کی کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال کے بارے CEO ہیلتھ نے انکوائری کے آرڈر جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق چند دنوں سے اخبارات میں ڈاکٹر عمیرسرور انچارج BHU اقبال نگر کی کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال اور اپنے ھی عملے کو ہراساں کرنے بارے خبریں شائع ھو رھی تھیں اور سچ لکھنے پر صحافی کو دھمکیاں دینے پر CEO ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر ظفر سیال نے انکوائری کے آرڈر جاری کر دیئے ہیں یاد رھے کہ کچھ عرصہ پہلے موصوف ڈاکٹر عمیرسرور نے اپنی ھی فیمیل سٹاف ممبر کو تھپڑ مارا تھا جس کی 15 پر کال ھوئی پولیس آنے کے بعد سارے عملے نے سنٹر کی عزت کو سامنے رکھتے ھوئے اس فیمیل ممبر کی منت سماجت کر کے معاملہ رفع دفع کروا دیا تھا مگر اس کے بعد بھی ڈاکٹر عمیرسرور اپنی گندی حرکتوں سے باز نہ آیا اور اب بھی موصوف ڈاکٹر عمیرسرور اپنے سٹاف ممبرز پر گندے گندے الزامات لگا رھا ھے مختلف اخبارات کی خبروں پر ڈاکٹر ظفر سیال چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی نے ایکشن لیتے ھوئے انکوائری کا حکم جاری کر دیا ھے۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ موچیوالا میں غیر روائتی کھلی کچہری. ڈی پی او نے کھلی کچہری کے شرکاء کو پولیس کی تحسین سے روکتے ہوئے مسائل بیان کرنے پر زور دیا*۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے اے ایس پی فضل رحمان کے تبادلہ پر انکے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے محفوظ اور معیاری ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا، ٹریفک کے متعلق عوامی سہولیات پر توجہ دیں گے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے محفوظ اور معیاری ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا، ٹریفک کے متعلق عوامی سہولیات پر توجہ دیں گے*۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال ڈاکٹر عائشہ خان نے آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ کا دورہ کیا اور ہیلتھ سنٹر پر صحت کی سہولیات کو چیک کیا*
*چنیوٹ فیصل آباد روڈ کو ڈبل کرنے کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا، تمام بولیاں آن لائن دی جائیں گی اور 21 ستمبر کو دوپہر 12.30 منٹ پر تمام کمپنیوں کے سامنے بولیوں کو کھولاجائے گا اور کامیاب ٹھکیدار کا اعلان ہو جائے گا*،
چین کا افریقہ کے لیے اربوں ڈالر کی نئی امداد کا وعدہ
*آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا ایک مطالبہ پورا*
*پاکستان میں 2030 تک 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ھوں گی: چینی کمپنی بی وائی ڈی*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کرپٹ پولیس افسران کے خلاف ان ایکشن ھو گئے ہیں*