خان فہیم خان بلوچ جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس تعنیات۔ضلع جھنگ کے تمام چناب کالجز میں مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ھے ۔ فہیم عباس خان
جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر جھنگ / چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ محمد ارشد بھٹی نے ضلع جھنگ کے تمام چناب کالجز میں مالی بے ضابطگیوں کے خاتمے اور ٹرسٹ کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے خان فہیم عباس خان بلوچ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ جھنگ تعنیات کر دیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے فہیم عباس خان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ/ ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی کے ممنون ہیں جنہوں نے ان کو اس عہدے کے قابل سمجھا ۔ ان شاء اللہ اپنی تقرری کے بعد جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے فنانس کے معاملات میں بے ضابطگیوں کی روک تھام اور ٹرسٹ کے فنانس کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی بھرپور کوشش کروں گا اور ان شاء اللہ بہت جلد اس کے اثرات نمودار ھونگے جو حقداروں تک پہنچیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ کی جانب سے جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس فہیم عباس خان کی تعنیاتی کو سول سوسائٹی اور عوام الناس کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور لوگ پر امید ہیں کہ ایک ایماندار اور ہارڈ ورکر نوجوان کی آمد کے بعد ٹرسٹ کے معاملات مذید بہتر ہونگے ۔
*منڈی بہاؤالدین(مبین شہزاد)چوہدری شاہد عمران مارتھ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین تعینات
جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد رضا سرا کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،
جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے احکامات پر سرکاری آٹا کی ذخیرہ اندوزی و خردبرد کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ھے
اٹھارہ ہزاری (جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر 18 ہزاری غلام شبیر ڈوگر نے سستا سہولت بازار اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا
اٹھارہ ہزاری (جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر 18 ہزاری غلام شبیر ڈوگر نے سستا سہولت بازار اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا ۔
شیخوپورہ (نمائندہ سٹی ون نیوز)۔صفدر آباد میں خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار۔ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی
جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر ملک میں حالیہ دہشتگردی کی صورتحال کے پیشِ نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس لائنز جھنگ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا
منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)چوہدری پرویز الہی کے گھر پولیس چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں :چوہدری شہزاد رشید جٹ
جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے چیئرمین ملک محمد جاوید اعوان اور صدر مہر نوید سدھانہ نے پشاور میں خود کش دھماکے میں شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے
جھنگ (جاوید اعوان سے) سربراہ سنی علماء کونسل پاکستان مولانا محمد احمد لدھیانوی کی پشاور پولیس لائن خودکش دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور آمد ۔ زخمی پولیس افسران و اہلکاروں کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی