تاکہ اس قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کر کے سو فیصدٹارگٹس اورمثبت نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغازکیا جا چکا ہے ۔ 20جنوری تک جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں 5 لاکھ 61 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅکی ویکسئین پلائیں گی۔مہم کے لئے 85 یوسی ایم اوز،480ایریا انچارجز،2200 موبائل،99 فکسڈ اور 44 ٹرانزٹ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں وہ ذاتی طور پر انسداد پولیو مہم کی براہ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے دوران سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔مزید برآں ضلع کی دیگر تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے پانچ سال تک کی عمرکے نونہالوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلا کر مہم کابھی افتتاح کیا۔

