19

*گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ چولہے بند عوام لکڑیوں اور کوئلے پر کھانا پکانے پر مجبور لکڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ*

*گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ چولہے بند عوام لکڑیوں اور کوئلے پر کھانا پکانے پر مجبور لکڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ*
جھنگ (جاوید اعوان سے) جھنگ میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ چولہے بند عوام لکڑیوں اور کوئلے پر کھانا پکانے پر مجبور لکڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ تفصیلات کے مطابق شہر اور اسکے گردنواح کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کمپنی کیطرف سے سوئی گیس کی بد بدترین لوڈ شیڈنگ بندش کے بعد گیس پریشر کی کمی نے ناصرف گھریلوں بلکہ کاروباری زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کر رکھا ہے عوام لکڑیوں اور کوئلوں پر گزارہ کرنے پر مجبور دیکھائی دے رے ہیں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث لکڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا تو فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے اور وہ شہریوں سے من پسند ریٹ وصول کررہے ہیں شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعظم پاکستان صوبائی وزیر پیٹرولیم معدنی وسائل سمیت سوئی گیس کمپنی کے بالا حکام سے شہر میں سوئی گیس پریشر میں کمی لوڈشیڈنگ اور مصنوعی بندش کا نوٹس لیکر شہریوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں