جھنگ(بیورو رپورٹ)جھنگ گوجرہ روڈ زیر تعمیر ھونے کی وجہ سے حادثہ۔ ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ناقص کارکردگی پر نقاش سب انجنیئر اور ملک صفدر SDO کو معطل کیا جائے عوامی مطالبہ
ٹھیکیدار اور ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث گوجرہ روڈ ہر بڑا حادثہ۔ جھنگ گوجرہ روڈ پر ٹھیکیدار کی نا اہلی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے بنگلہ نول والا کے قریب گوجرہ روڈ پر کرین کے ساتھ جگہ جگہ سٹرک کے درمیان سے کھودے گئے گڑھوں میں چنگ چئ رکشہ سواریوں سمیت کلٹی ہو گیا جس میں محمد عمران ولد اکرم قوم دھرکان ۔ شہناز بی بی بعمر 40سال ۔ دو جڑواں معصوم بچوں اذان عباس اورفیضان عباس بعمریں 5ماہ شدید زخمی ہو گئے۔ اس ایکسیڈنٹ کی وجہ سے علاقہ میں کہرام مچ گیا ریسکیو 1122 ٹیم جو کہ موقع پر پہنچ گئی اور زخموں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ شام کے وقت اندھیرا چھا جانے سے گوجرہ روڈ پر کھودے گئے گڑھے میں رکشہ گرنے کی وجہ ٹھیکیدار کی نا اہلی اور ہٹ دھرمی بتائی جاتی ہے بغیر کسی قانون و قاعدہ کے غیر قانونی طور پر گڑھے کھودنے کی وجہ سے یہ ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس کا ذمہ دار نا اہل ٹھیکیدار کو ٹھہرایا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر صاحب سے عوامی مطالبہ ہے کہ بغیر کسی ضرورت کے کرین کے ساتھ مختلف مقامات پر گوجرہ روڈ پراٹھواں میل سے لیکر اڈہ کھوئی تک گڑھے کیوں کھودے گئے ہیں جس کی وجہ سے رات کو ایکسڈنٹ ہونے کے خدشات ہیں عوامی مطالبہ ہے کہ گوجرہ روڈ پر بلاوجہ بغیر کسی نشاندہی گڑھے کھودنا سراسر غیر قانونی اور جان لیوا عمل ہے ٹھیکیدار اور ایکسئین ہائی وے۔ ایس ڈی او ہائی وے سب انجینئر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے روڈ پر کام کرنے کے کچھ ایس او پیز ہوتے ہیں جن کے مطابق ورک نہ کرنے سے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار محکمہ ہائی وے کے افسران بالا اور متعلقہ ٹھیکیدار ہو سکتا ہے اب ایک ہی گھر کے 4/5افراد شدید زخمی ہوئے ہیں انکا ذمہ دار کون ہے ۔ ایکسیڈنٹ ہونے کے فوری بعد اہلیان علاقہ نے اپنی مدد اپ کے تحت ان جان لیوا خطرناک قسم کے گڑھوں میں مٹی اور پتھر ڈال کر بند شروع کر دیے ہیں تاکہ مزید ایکسیڈنٹ نہ ہو سکیں ایس او پیز کی خلاف پر متعلقہ ٹھیکیدار اور محکمہ ہائی وے کی ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔جب XEN ھائی وے سے موقف لیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کی اس میں کوئی غفلت نہ ھے
46