37

*خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جھنگ میں خواتین پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کیلئے اجلاس عام کا انعقاد*

*خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جھنگ میں خواتین پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کیلئے اجلاس عام کا انعقاد*
جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی ہدایات پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لیڈی پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کی ویلفئیر کیلئے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اوصاف صفدر نے پولیس لائنز میں اجلاس عام کا انعقاد کیا ۔ اجلاس عام میں لیڈی پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز نے شرکت کی ۔ اجلاس عام میں لیڈی پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کو درپیش مسائل کے حل اور انکی ویلفئیر کیلئے احکامات جاری کئے گئے ۔ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ خواتین پولیس افسران معاشرے میں خواتین کے حقوق کا بہترین تحفظ کر رہی ہیں۔ خواتین کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر خواتین کے معاشرے میں کلیدی کردار کو پہچاننے اور انسانی تہذیب کے ارتقاء میں ان کی خدمات کے اعتراف کا دن ہے ۔ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی معاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ خواتین کو مزید با اختیار بنانے ، ان کے تحفظ اور منصفانہ حقوق کو یقینی بنانے کیلئے ہر مکتبہ فکر کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں