8

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ)ضلعی انتظامیہ انسداد سموگ مہم کے حوالے سے متحرک ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے مختلف صنعتی یونٹس کا دورہ کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ)ضلعی انتظامیہ انسداد سموگ مہم کے حوالے سے متحرک ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے مختلف صنعتی یونٹس کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عوامل کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان کا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات کی روشنی میں انسداد سموگ مہم میں زیرو ٹاولیشن پالیسی پر گامزن ہے ،زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کسی بھٹہ کو چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کر رہا ہوں تو اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹس کی بھی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں