71

*جھنگ(جاوید اعوان سے) بجلی میٹر لگوانے والے غریب رکشہ ڈرائیور کے بل آنے سے پہلے ہی ہوش اڑ گئے ، بااثر ٹھیکیدار نے چوری تاریں لگا کر پانچ سو یونٹ چلا دیے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) بجلی میٹر لگوانے والے غریب رکشہ ڈرائیور کے بل آنے سے پہلے ہی ہوش اڑ گئے ، بااثر ٹھیکیدار نے چوری تاریں لگا کر پانچ سو یونٹ چلا دیے*

جھنگ بجلی میٹر لگوانے والے غریب رکشہ ڈرائیور کے بل آنے سے پہلے ہی ہوش اڑ گئے ، بااثر ٹھیکیدار نے چوری تاریں لگا کر پانچ سو یونٹ چلا دیے*
،، نواحی علاقہ کوٹ شاکر ضلع جھنگ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور عبدالغفار نے گزشتہ ماہ 12 جولائی کو اپنے گھر بجلی کا میٹر لگوایا ،جس پر وہ ایک پنکھا اور لائٹ چلاتا ہے ،مگر 22 اگست کو اس نے میٹر چیک کیا تو اس پر پانچ سو یونٹ چل چکے تھے اور اس میں حساس ادارے کی زرعی زمین کے ٹھیکیدار نے تاریں لگا رکھی تھیں، عبدالغفار کے بات کرنے پر ٹھیکیدار اور اسکے ملازموں نے متوقع بھاری بل کی ادائیگی بارے کوئی تسلی بخش جواب دیا اور نہ ہی میٹر سے تاریں نکالی ہیں اور وہ اسکے میٹر سے اپنی رہائشگاہ پر مسلسل ائیر کنڈیشنر چلا رہے ہیں ،بتایا گیا ہے کہ ٹھیکیدار پہلے بھی ایک دیگر مقامی شخص کے میٹر سے اسی طرح ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی بجلی استعمال کر چکا ہے ، ایک پولیس آفیسر بھی اس کے پاس آکر ٹھہرتا ہے ،رکشہ ڈرائیور کی شکایت اور تحریری درخواست کے باوجود مقامی پولیس نے کوئی قانونی کارروائی نہ کی ہے ،عبد الغفار نے ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی آئی جی پنجاب پولیس اور آرمی چیف سے معاملے کا نوٹس لیکر دادرسی کرنے کی اپیل کی ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں