تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
40
شیئر کریں
جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی اور ڈی پی او ملک طارق محبوب نے بجلی بلوں کی حالیہ صورتحال بارے واپڈا افسران,تاجر نمائندوں،کسان راہنماوں سے ملاقات کی
جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی اور ڈی پی او ملک طارق محبوب نے بجلی بلوں کی حالیہ صورتحال بارے واپڈا افسران,تاجر نمائندوں،کسان راہنماوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایِڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی،صدر ڈسٹرکٹ بار منیر احمد سدھانہ,جنرل سیکرٹری خالق داد رجوکہ بھی موجود تھے۔بجلی بلوں کے حوالے سے تاجروں اور کسان راہنماوں کے تحفظات واپڈا افسران کے سامنے رکھے گئے۔فیسکو افسران نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے بل پر ریڈنگ کی تاریخ کی تبدیلی کے اشو کو جلد حل کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا کہ تاجر برادری کا قیام امن کیلئے مثالی کردار ہے،تحمل کا مظاہرہ کریں۔اجلاس میں کسان راہمناؤں اور تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کو امن و امان کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔