36

جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے تعاون سے سول سوسائٹی کی طرف سے بیگری کی روک تھام کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا

جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے تعاون سے سول سوسائٹی کی طرف سے بیگری کی روک تھام کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کاشف نثار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال جھنگ نے کی جبکہ مہمان اعزاز شاھد امین سوشل ویلفیئر آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ جھنگ اور ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول صدر آمنہ ویلفیئر فاونڈیشن جھنگ تھے ۔تقریب میں سپروائزر عمران راہی،محمد وارث ،محمد عابد سمیت ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے طلباء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کاشف نثار نے کہا کہ پروفیشنل بیگرز کی حوصلہ شکنی کریں جو کہ سماجی برائی کی جڑ ہیں اور ان کی وجہ سے حق داروں کی حق تلفی ہوتی ہے ۔ اس بارے سول سوسائٹی کا تعاون درکار ہے اس کے بعد آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف نثار نے کی۔ بعد ازاں سوشل ویلفیئر سپروائزر عمران راہی ،محمد وارث نے ہمراہ ڈاکٹر ریاض نول کے جنرل بس ا سٹینڈ، کالج چوک اور شرکاء واک میں بیگری آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں