ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ سے)کمالیہ اسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ محمکه زراعت و کھاد ڈیلرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت، زراعت آفیسر اور کھاد ڈیلرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ کسانوں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور ریٹ کارڈ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں. انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹس سے تجاوز پر فروخت کرنے پر متعلقہ ڈیلر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی