جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او ملک طارق محبوب اور ویلفیئر کی میڈم فضا کو بذریعہ ٹیلی فون غریب بیوہ کی ایک کال پر راشن ان کے گھر پہنچا دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کو جب کال کی گئی تو ان کے موبائل نمبر پر اور اس عورت کی بابت بتایا گیا اور اس کے حالات سے ڈی پی او ملک طارق محبوب صاحب کو اگاہ کیا گیا تو ڈی پی او جھنگ نے فورا بیک کال کے ذریعے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ان کا ایڈریس معلوم کیا اور ایس ایچ او شورکوٹ علی اکبر کھوکھر جو کہ محکمہ پولیس کی شان ہیں پولیس سٹیشن شورکوٹ سٹی محرر تھانہ بابر کو فورا اس غریب اور بیوہ عورت کی مدد کرنے کے لیے ان کے گھر ککی نو اول میں پہنچ گۓ ایس ایچ او علی اکبر کا مسلسل ٹیلی فون پر رابطہ میں رہا ایس ایچ او نے ڈی پی او ملک طارق محبوب کی طرف سے ایک پیٹی گھی اور ہزاروں روپے نقد اس عورت کو ڈی پی او کی طرف سے دیے اس کی مدد کی اور ان کے مرجھائے ہوئے چہرے پر خوشیاں بکھیر دیں بیوہ نے ایس ایچ او شورکوٹ علی اکبر کھوکھر اور ڈی پی او ملک طارق محبوب کو بہت ساری دعائیں دیں انکو اللّٰه سلامت رکھے جنہوں نے ایک دکھی اور بیوہ عورت کا درد سمجھا اور ان کی فوری مدد کی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ڈی پی او ملک طارق محبوب کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے اور ان کو لمبی عمر عطا فرمائے امین پولیس زندہ باد شورکوٹ کی عوام نے ڈی پی او جنھگ ملک طارق محبوب اور ایس ایچ او شورکوٹ کی اس کاوش کو بہت سراہا۔