65

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈاکٹر نوید صفدر سابق ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ کی کرپشن کی بنیاد پر پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع۔ ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈاکٹر نوید صفدر سابق ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ کی کرپشن کی بنیاد پر پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع۔ ذرائع*
جھنگ ڈاکٹر نوید صفدر سابق ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ کی کرپشن اور بد عنوانی کی بنیاد پر پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ ڈاکٹر نوید صفدر نے اپنی تعیناتی کے دوران کروڑوں روپے کی کرپشن کی کار پارکنگ اور کنٹین کے کرایہ جات بھی خزانہ سرکار میں جمع نہ کروائے اور اپنے تقرری کے دوران کیے گئے تمام قسم کے ٹینڈرز کی سرکاری فیس بھی خزانہ سرکار میں جمع نہ کروائی ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ موصوف نے اپنی دوران تعیناتی پٹرول اور ڈیزل کی مد میں لاکھوں روپے کا گھپلا کیا ہے جو کہ اڈٹ رپورٹ میں بھی ظاہر ھو گیا ھے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا اور اپنی رپورٹ کے اخر میں یہ بھی لکھا کہ ڈاکٹر نوید صفدر کو فیصل اباد ڈویژن سے باہر ٹرانسفر کیا جائے اور کبھی بھی کسی ایڈمنسٹریٹو پوسٹ پر نہ لگایا جائے جس پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مصروف کو رپورٹ ٹو سیکرٹری لاھور کر دیا مگر چند ہی دنوں کے بعد ڈاکٹر نوید صفدر بطور ایڈیشنل ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ تبدیل ہو کر آ گیا مزید موصوف کے خلاف ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے افس میں بھی انکوائری چل رہی ھے ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے ڈاکٹر کی کرپشن کے بارے میں پیڈا ایکٹ کے تحت ایک انکوائری کا ارڈر جاری کر دیا ھے جس کی سماعت ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد کر رہے ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر نوید صفدر کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ سے تبدیل کیا جائے تاکہ موصوف اپنی پیڈا ایکٹ انکوائری پر اثر انداز نہ ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں