تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
43
شیئر کریں
جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام “اب گاﺅں چمکیں گے”مہم پر ضلع کی تمام تحصیلوں کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام تیز رفتاری سے جاری ہیں
جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام “اب گاﺅں چمکیں گے”مہم پر ضلع کی تمام تحصیلوں کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر “اب گاﺅں چمکیں گے”مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے روزانہ کی بنیاد پراکٹھا ہونے والا کوڑا کرکٹ اور ملبہ کو اٹھا کر لوڈر رکشوں پر مخصوص مقامات پر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کی طرح گاﺅں کی سطح پربھی صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہم کی جار ہی ہیں۔اس سلسلہ میں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز پروگرام پر عملدرآمد کی براہ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔