31

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے چینی کی مارکیٹ میں سپلائی و دستیابی کے حوالہ سے انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس سے میٹنگ کی۔

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے چینی کی مارکیٹ میں سپلائی و دستیابی کے حوالہ سے انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس سے میٹنگ کی۔ اجلاس میں چینی کی طلب و رسد، ذخیرہ اندوزی , مارکیٹ میں دستیابی و فروخت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنے ہدایات جاری کیں کہ چینی کی سپلائی روکنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔چینی کی مصنوعی مہنگائی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائیاں کی جاری ہیں ، ضلعی افسران ضلع بھر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کا کھوج لگا کر سٹوروں کو سیل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انجمن تاجران نے اپیل کی کہ چینی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں