35

جھنگ(جاوید اعوان سے)سیوریج کے میگا منصوبہ پر عملدرآمد کا آغازہو چکا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے متعلقہ افسران و کنٹریکٹرز سے میٹنگ کی

جھنگ(جاوید اعوان سے)سیوریج کے میگا منصوبہ پر عملدرآمد کا آغازہو چکا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے متعلقہ افسران و کنٹریکٹرز سے میٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ دارالسکینہ روڑ،لاری اڈا و سیوریج مسائل والے دیگر علاقوں کی سیوریج لائنوں کی بحالی پر فوری کام شروع کیا جائے۔سیٹلائٹ ٹاون زون ون سے نئی سیوریج لائنیں ڈالنے کیلئے کھدائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 7200 فٹ کی مسنگ سیوریج لائنوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔رواں ماہ کے اختتام پر تمام ڈسپوزل ورکس کی بحالی کا کام مکمل ہو جائے گا۔ڈیسلٹنگ کا کام سیوریج لائنوں میں پانی کا بحاو زیادہ ہونے سے سست ہو رہا ہے۔آنے والے دنوں میں ڈیسلٹنگ کا کام بھر پور طریقے سے کیا جائے گا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں