تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
51
شیئر کریں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ سے)کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ و چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی جانب سے عملہ صفائی کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام، سینٹری ورکر یونین کے صدر اظہر مسیح و وفد کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ سے)کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ و چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی جانب سے عملہ صفائی کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام، سینٹری ورکر یونین کے صدر اظہر مسیح و وفد کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ و چیف آفیسر محمد طاہر فاروق نے عملہ صفائی کی خدمات کے اعزاز میں کھانے کا اعلان کیا تھااور ان کے اعزاز میں دوپہر کی حاضری کے وقت کھانے کا اہتمام کیا. اس موقع پر سینٹری ورکر یونین کے صدر اظہر مسیح نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم شہر کو خوبصورت و صاف رکھنے کے لیے محنت جاری رکھے گی. اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے والے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں اور امید کرتی ہوں کہ کمالیہ کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے زیر ویسٹ کی پالیسی کا کامیاب بنایا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ کام میں غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی اور تمام علاقوں کی صفائی کو چیک کیا جائے گا. ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی. تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کا اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا