44

جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈی پی او ملک طارق محبوب نے بحال ہونے والے چوکیدار سسٹم پر ضلع بھر میں عمل در آمد کے احکامات جاری کر دئیے

جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈی پی او ملک طارق محبوب نے بحال ہونے والے چوکیدار سسٹم پر ضلع بھر میں عمل در آمد کے احکامات جاری کر دئیے،ایس ایچ او اپنے علاقوں میں چوکیدار سسٹم کی بحالی اور فعالیت کو یقینی بنائیں،سسٹم کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں چوکیدار سسٹم کی بحالی کے احکامات جاری ہونے کے بعد ضلع کے پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی پی او ملک طارق محبوب نے ایس ایچ اوز کو اس بات کا پابند بنایا کہ وہ اپنے تھانوں کے علاقوں میں بحال چوکیدار سسٹم کی فعالیت کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں،جن دیہاتوں،مضافات میں چوکیدار کی سیٹیں خالی ہیں وہاں پر مجاز سرکاری اتھارٹی سے مل کر چوکیدار رکھے جائیں جن کی نگرانی گاؤں کے نمبردار کریں گے،ڈی پی او نے کہا کہ چوکیدار سسٹم کی بحالی کے بعد پولیس کی طرف سے اس کی فعالیت کے باعث رات کے اوقات میں دیہاتوں کے اندر پہرہ داری کا سسٹم مضبوط ہو گا جو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے مذید ضمانت بن جائے گا،انہوں نے کہا کہ سرکل کے ڈی ایس پیز اپنے تھانوں کے علاقوں میں چوکیدار سسٹم کی فعالیت کے ذمہ دار ھوں گے جبکہ تمام سسٹم کی مانیٹرنگ کا ایک مربوط نظام بھی تشکیل دیا جا رہا ہے،ڈی پی او ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد قانون کی عملداری کے تحت عوام کے جان ومال کو محفوظ سے محفوط تر بنانا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں