45

جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے آج جامعہ نعمانیہ ٹوبہ روڈ جھنگ جمعیت علما اسلام کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پی آئی اے،محکمہ ریلوے اور پاکستان سٹیل ملز سفید ہاتھی بن چکے ہیں

جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے آج جامعہ نعمانیہ ٹوبہ روڈ جھنگ جمعیت علما اسلام کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پی آئی اے،محکمہ ریلوے اور پاکستان سٹیل ملز سفید ہاتھی بن چکے ہیں حکومت فی الفور انکی نجکاری کر دے تاکہ بجٹ خسارہ اور ملکی معیشت پر مسلسل دباؤ کم ہو سکے اور فی الفور جاگیرداروں و بڑے زمینداروں پر انکم ٹیکس کی شرح کے حوالہ سے زرعی ٹیکس نافذ کیا جا ئے ورنہ معیشت و مہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکے گی اور آئی ایم ایف کی ناروا شرائط پر عمل تسلسل کے ساتھ کرنا پڑے گا۔ اجلاس سے مولانا قاری محمد طارق، عبدالرحمن عزیز، مولانا موسیٰ کلیم، نصراللہ حسن ڈھڈی، ودیگر نے اظہار خیال کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں