جاری ہونے والے حکم نامہ کے مطابق شہریوں کی جان کی حفاظت و ٹریفک کی روانی کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے تمام ٹریفک وائلیشن بالخصوص بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کم عمر رائیڈرز کی روک تھام مکمل یقینی بنائی جائے گی اور ضلع بھر کے تمام پولیس آفسران و ملازمان موٹر سائیکل سوار خود بھی ہیلمٹ کا استعمال کریں گے حکم نامہ میں سختی سے تاکید کی گئی کہ تمام کاروائیاں بلاتفریق کی جائیں اور اس میں غفلت برتنے والے چالان آفیسرز کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی
یاد رھے کہ یہ مہم سابقہ 4 روز میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 2 کمسن بچوں کی اموات کے بعد شروع کی جا رھی ھے