63

جھنگ تحریر عنصر عباس کالم میرا قلم آج عوام کی توجہ ایک اہم ایشو کی طرف دلوانا چاہتا ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ تحریر عنصر عباس کالم میرا قلم آج عوام کی توجہ ایک اہم ایشو کی طرف دلوانا چاہتا ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
کہ جس طرح ملک کو اشرفیہ بیور کریٹ سمیت ہر طاقتور ادارے نے اس طرح لوٹا جس کی جتنی پاور تھی جبکہ اس کو سنبھالا صرف نیچلے دہاڑی دار مزدور طبقے نے اور محفوظ ابھی تک اس لیے ہے کہ یہ اولیاء کرام کی سر زمین ہے. لوٹنے والوں نے اسے کھوکھلا کر لیا ہے اور اس کو دیمک کی طرح چٹ کر دیا ہے جس طرح جس کے پاس جتنا اختیار ہے اسی پاور کے ساتھ ملک کو لوٹنے کی کوئی کمی نہیں چھوڑی آپ کو ایک ادارے سول ہسپتال لے چلتے ہیں جہاں پر ایک ایماندار ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کے ہوتے ہوئے. دھڑلے کرپشن گینگ کرپشن کر رہا ہے.. ایک اڈٹ برانچ کا آفیسر جس کے نام کی سات کمپنیاں درج ذیل ہیں جن کے ذریعے پانچو ں انگلیاں گھی میں ہیں کوئی آڈٹ کی فکر نہیں کوئی کسی آفیسر سے تصدیق و سائن کی ضرورت نہیں تمام معاملات صاحب موصوف نے خود مکمل کرنے ہوتے ہیں. جو بندہ ہسپتال میں سائیکل پر آتا تھا اب 50 لاکھ کی گاڑی پر آتا ہے جس کے فیملی آخراجات تنخواہ سے تین گنا زائد ہیں بینک بیلنس دیگر اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کو مقامی سابق ایم پی اے کے منشی نے ثبوتوں کے ساتھ پکڑ لیا جس کو راضی کرنے کے لیے اپنے کرپشن کے طریقے میں شامل کر لیا اور اس کو بھی کمپنیاں بنوا کروڑوں کے فائدے دیئے ہیں. اگر ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی جھنگ کے ساتھ مخلص ہیں تو ان کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا. اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے بھی جھنگ سول ہسپتال میں اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے کر انکوائری کروانی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں