تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
35
شیئر کریں
جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس نہیں، سزا ہوگی
جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس نہیں، سزا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام ایس ڈی پی اووز اور ایس ایچ اووز کو پروفیشنل احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ضلع بھر کے ایس ایچ اووز کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کے خلاف اپنی کارروائیوں کو مزید تیز کریں ۔اشتہاری مجرموں کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھیں۔تھانوں کو فراہم کی گئی فہرستوں کے مطابق اشتہاریوں کی گرفتاری کے اہداف بہر صورت مقررہ مدت میں پورے کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حاصل کردہ اہداف پولیس افسران اور اہلکاروں کی مجموعی کارکردگی کا تعین کریں گے۔ناقص کارکردگی اور عدم دلچسپی پر ایس ایچ اووز کے خلاف محکمانہ احتسابی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بغیر جرائم پر کنٹرول ممکن نہیں، انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر خان کو ضلع بھر کے تمام تھانوں کی اشتہاری مجرمان کے گرفتاریوں کے حوالے سے ہفتے بھر کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے تاکید کی کہ پولیس افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس نہیں سزا ہوگی۔