175

جھنگ(جاوید اعوان سے ) میونسپل کمیٹی شورکوٹ کے عملے نے دنیا فانی سے رخصت ہونے والے محمود شاہ کا لیٹر پیڈ چوری کرکے محمد عمران مانی جو کہ صحافت کے مقدس شعبے سے وابستہ ھے کے خلاف ٹاؤٹ کا نوٹیفکیشن کردیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(جاوید اعوان سے ) میونسپل کمیٹی شورکوٹ کے عملے نے دنیا فانی سے رخصت ہونے والے محمود شاہ کا لیٹر پیڈ چوری کرکے محمد عمران مانی جو کہ صحافت کے مقدس شعبے سے وابستہ ھے کے خلاف ٹاؤٹ کا نوٹیفکیشن کردیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں جسے بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کروایا گیا سوشل میڈیا ،واتس ایپ گروپس،فیس بک پر جب یہ نوٹیفکیشن وائرل ہوا تو محمد عمران مانی کے دوستوں نے اسے آگاہ کیا تو پتہ چلا۔جس سے محمد عمران مانی کو شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔محمد عمران مانی نے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کرکے آج مورخہ
18-09-23
کو بذریعہ کونسل ایڈوکیٹ سید خرم شاہ ایک لیگل نوٹس حرجانہ مبلغ 5 کروڑ کے نوٹس بھجوا دیا۔میرے خلاف نکلنے والے ناجائز نوٹس کی وجہ سے مجھے شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا کردیا۔ یہ نوٹس
صرف اس بناء پر نکالا گیا ھے کہ محمد عمران مانی نے بلدیہ عملہ صفائی کے خلاف گندگی کے ڈھیر لگانے گرلز ہائی سکول والی گلی میں گندگی کے ڈھیر لگانے کی خبروں پر نکالا اس گندگی کے ڈھیروں سے جہاں سکول کے بچے تنگ تھے وہی اہلیان علاقہ شدید کرب میں مبتلا تھے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمد عمران مانی کا کہنا تھا ایسے جھوٹے بے بنیاد نوٹس سے میرے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ان شاءاللہ اپنے شہر کے مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کرنا میری زمہ داری ہے جسے میں ہر صورت نبھاؤں گا۔اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتا رہوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں