*جھنگ. ملک الطاف حسین ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کی آشیر باد سے سرفراز احمد AAO اور عبدالواحد آڈیٹر نے کمیشن 3 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا شہری نے AG پنجاب کو درخواست دے دی ذرائع*
تفصیلات کے مطابق ملک الطاف حسین ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ون کے ریٹائرمنٹ میں دو ماہ رہ گئے ہیں مگر وہ ان دو ماہ ھی اپنے تمام بقایا کام مکمل کرنے کے چکر میں جائز نا جائز کی پرواہ کیے تمام قانونی اور غیر قانونی کام کیے جا رھے ہیں جس کی ایک مثال عبدالواحد آڈیٹر ھے جس سے موٹا مال لے کر اسے مالدار محکموں والی سیٹ دی ھوئی ھے اسی تناظر میں سرفراز AAO اور عبدالواحد آڈیٹر نے بھی کمیشن کے ریٹس 3 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیے ہیں اور کھل کر مال سمیٹ رھا ھے اگر کوئی کچھ کہنے کی کوشش کرتا ھے تو وہ برملا کہتا ھے کہ اپ نے جو کرنا ھے کر لیں میں اس کمیشن میں سے اوپر تک برابر کا حصہ دیتا ھوں مجھے کسی کا کوئی ڈر نہیں ھے دوسری طرف سے ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد AAO نے بھی اپنے کمیشن کے ریٹس بڑھا دیے ہیں اور کھلم کھلا رشوت کا بازار گرم کر رکھا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے AG پنجاب سے اصلاح احوال کی اپیل کی ھے

