تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
33
شیئر کریں
جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے مظلوم فلسطینی عوام کی مالی امداد کے حوالے سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے
جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے مظلوم فلسطینی عوام کی مالی امداد کے حوالے سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے کہ نہتے فلسطینیوں پر ہونے والی اسرائیلی بربریت سے عالمی برادری کی مزید چشم پوشی پوری دنیاکاامن تباہ کردیگی۔گذشتہ 32دنوں کے اندر فلسطینی عوام پر 25ہزار ٹن بارود کی بارش کی گئی ہے جوکہ 2ایٹم بمبوں کے برابر بارود ہے جس سے 17ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچے، خواتین اور بوڑھوں کی ہے۔ اسرائیل اور امریکا و اتحادیوں کے اس ظلم عظیم سے انسانیت شرما گئی ہے ۔حکومت و ریاست پاکستان پوری قوت سے فلسطینی عوام کیلئے سفارت کاری کی مہم تیز کرے۔ جے یوآئی مورخہ 2دسمبر2023 میں بہاولپور میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بہت بڑی کانفرس منعقد کریگی جس سے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن و دیگر قائدین خطاب کرینگے۔