30

جھنگ (جاوید اعوان سے)جمعیت علما اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ غزہ کی صورت حال پر عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ مایوس کن ھے

جھنگ (جاوید اعوان سے)جمعیت علما اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ غزہ کی صورت حال پر عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ مایوس کن ھے اس مشترکہ اجلاس میں اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم کو روکنے کی کو ئی تدبیر سامنے نہیں آتی ھے اور نہ ہی اسرائیل کو جنگ بندی کیلئے کوئی ڈیڈلائن دی گئی ھے ۔اب بھی وقت ھے کہ عرب لیگ اور او آئی سی زوردار موقف اپناتے ہو ئے مغربی ممالک کے خلاف تیل سپلائی بند کر نے کا اعلان کر یں اور فلسطینی عوام کی جنگ ِ آزادی میں عملاً شریک ھو نے کا عملی ثبوت دیں ورنہ عرب لیگ اور او آئی سی مردہ گھوڑا ہی تصور ھوں گی عرب لیگ اور او آئی سی کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت بین الاقوامی عدالت ِ انصاف میں مقدمات دائر کرنے چاہئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں