42

*جھنگ(جاوید اعوان سے).XEN ایریگیشن ڈویژن نے اپنے ماتحت عملے کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن پنجاب کے احکامات بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کر دی. ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے).XEN ایریگیشن ڈویژن نے اپنے ماتحت عملے کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن پنجاب کے احکامات بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کر دی. ذرائع*
*جھنگ.XEN ایریگیشن ڈویژن نے اپنے ماتحت عملے کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن پنجاب کے احکامات بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کر دی.*
تفصیلات کے مطابق شہری نے ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈویژن جھنگ کو حاجی نواز اینڈ کمپنی کو کی گئی پیمنٹس کا ریکارڈ لینے کے لیے درخواست گزاری مگر ایگزیکٹو انجینئر ٹس سے مس نہ ھوئے شہری نے ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈویژن جھنگ کو یاد دہانی کے کئی خطوط بھی لکھے مگر کوئی پیشرفت نہ ھوئی تو شہری نے بذریعہ درخواست کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن پنجاب سے رابطہ کیا تو کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن پنجاب نے تحریری طور پر ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈویژن جھنگ کو ریکارڈ دینے کا حکم جاری کیا مگر ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈویژن جھنگ نے اسکی بھی پرواہ نہ کی جس سے یہ بات واضح ھو رھی ھے کہ ایگزیکٹو انجینئر اپنے ماتحت عملے کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے چکر میں ریکارڈ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رھے ہیں جب ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈویژن جھنگ کے موبائل نمبر پر موقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو انکا نمبر پاور آف تھا جب دفتر رابطہ کیا گیا تو معلوم ھوا کہ صاحب میٹنگ کے سلسلے میں شہر سے باہر ہیں شہری نے بذریعہ میڈیا کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن پنجاب سے مطالبہ کیا ھے کہ اسے مانگی گئی انفارمیشن دلوائی جائے اور قانون کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈویژن جھنگ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں