تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
35
شیئر کریں
جھنگ (جاوید اعوان سے )محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی زیر نگرانی پاکستان بلائینڈ ایسوسی ایشن جھنگ مرکز میں یونائیٹڈ ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے بچوں میں یونیفارم اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا
جھنگ (جاوید اعوان سے )محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی زیر نگرانی پاکستان بلائینڈ ایسوسی ایشن جھنگ مرکز میں یونائیٹڈ ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے بچوں میں یونیفارم اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کاشف نثار تھے تقریب میں سوشل ویلفیئر آفیسر سی ڈی کمیونٹی شاہد امین،سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسٹرکٹ جیل گل زیب خان،چوہدری راشد صدر سوسائٹی،سپروائزر محمد وارث,جونیئر کلرک مہر سکندر اسلم ساہمل سمیت سول سوسائٹی اور پاکستان بلائینڈ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی مہمان خصوصی و دیگر مہمان اعزاز نے بچوں میں یونیفارم اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کاشف نثار نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر این جی اوز اور سول سوسائٹی کے تعاون سے مستحق اور سپیشل پرسن افراد میں اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت بلاتفریق کر رہے ہیں اور جس کا مقصد صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے گل زیب خان اور شاہد امین نے کہا کہ معاشرے کے بے آسرا اور مستحق افراد کی حوصلہ افزائی میں این جی اوز کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔