*جھنگ (جاوید اعوان سے)جھنگ کے شہریوں کو صحت بخش اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات کوشاں* جھنگ میں واقع کریانہ سٹورز، ملک شاپس اور سویٹس پروڈکشن یونٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کی سربراہی میں چھاپے دودھ کے نمونے کی رپورٹ فیل ہونے،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، پروڈکشن ایریا میں مکھیوں کی بھرمار، ممنوع اجزاء کا استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بناء پر ملک شاپس،کریانہ سٹور، بیکری اور ریسٹورنٹ کوبھاری جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 1.5 کلوگرام ممنوعہ اشیاء اور 5.7 کلوگرام زائد المعیاد اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ھے کہ شہریوں کو خالص، صحت بخش اور صاف خوراک کی فراہمی کیلئے ملاوٹ مافیا کےخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔