13

جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ھے

جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ھے رمضان المبارک کے دوران عوام کواشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ممکن بنانے کےلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رھے ہیں۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے۔ اشیاءخوردونوش کے من مانے نرخ کی وصولی پر گزشتہ روز5دکاندار گرفتار، خلاف ورزی پر دکانداروں کو 54 ہزار 500سے زائد کا جرمانہ،3266 ایک روز میں انسپکشنز کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ھوئی ہیں کہ مارکیٹوں اور مارٹ کی روزانہ چیکنگ ضرور کریں تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں