69

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا تحفظ مرکز ، خدمت مرکز اور میثاق سنٹر کا سرپرائز وزٹ*پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او جھنگ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا تحفظ مرکز ، خدمت مرکز اور میثاق سنٹر کا سرپرائز وزٹ*پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او جھنگ*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت نے تحفظ مرکز ، خدمت مرکز اور میثاق سنٹر کا اچانک دورہ کیا دستیاب سہولیات اور پبلک سروس ڈلیوری کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ نے خدمت مرکز ، میثاق سنٹر اور تحفظ مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران سروس کے حصول کیلئے آئے شہریوں سے پولیس کے رویے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی، پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ترجیحات کے مطابق ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے کمزور اور محکوم طبقات کے تحفظ اور مشکلات کے حل کیلئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ تشدد ، استحصال ، جنسی تعصب اور منفی رویے سے متاثرہ ٹرانسجینڈرز ، معاشرتی عدم توجہ کا شکار بچے ، ذہنی معذوری کا شکار سپیشل افراد اور نشے اور سماجی برائیوں کی دلدل میں پھنسے کم عمر بچوں کو ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کی جارہی ھے تاکہ ان طبقات کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ڈی پی او نے ایک ہی چھت تلے قائم تحفظ مرکز ، خدمت مرکز اور میثاق سنٹر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انچارج خدمت مرکز کو ہدایات دیتے ھوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کی ہرممکن مدد اور رہنمائی کی جائے ، لائسنسنگ کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں