34

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس تھانہ کوتوالی نے فاسٹ فوڈ ڈلیوری بوائے کو ذیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزمان سمیت پانچ ملزمان کر گرفتار کر لیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس تھانہ کوتوالی نے فاسٹ فوڈ ڈلیوری بوائے کو ذیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزمان سمیت پانچ ملزمان کر گرفتار کر لیا*۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 اپریل کو ملزمان نے فاسٹ فوڈ پوائنٹ زنگر ہٹ محلہ غوثیہ نزد پائپ فیکٹری فاسٹ فوڈ کا آرڈر دیا ۔ ڈلیوری بوائے محمود ڈلیوری لے کر مرجانہ چوک پہنچا تو ملزمان مسلحہ پسٹل موجود تھے جنہوں نے آرڈر وصول کیا اور 2 کس ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈلیوری بوائے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ وقوعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ کوتوالی اور شاہین اسکواڈز موقع پر پہنچے ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے واقعہ کو فوری لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کئے۔ ڈلیوری بوائے کو ذیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزمان اور انکے سہولت کاروں سمیت پانچ ملزمان ندیم الحسن ، عمار مہدی ، ذیشان حیدر ، محمد ابرہیم اور طلحہ کو گرفتار کر لیا ۔ متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن کو مقدمے کی مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،گھٹیا عزائم رکھنے والے بھیڑئیے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں